جاپانی وزیر اعظم شینزو ایبے نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کے لئے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ کے ساتھ غیر مشروط ملاقات کے لئے تیار ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں کم جونگ کے ساتھ ملاقات چاہتا ہوں جس میں مغوی جاپانی شہریوں کے ایشو سمیت تمام امور پر کھل کر بات ہو گی ۔ تخفیف اسلحہ کے معاملہ پر امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان مذاکرات کی ناکامی کے بعد جاپان نے شمالی کوریا کے ساتھ اپنے موءقف میں نرمی دکھائی ہے انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہمیں سنجیدگی سے تمام مسائل کے حل پر توجہ دینی چاہیے اور اس سلسلہ میں مجھے شمالی کوریا کے رہنما کے ساتھ براہ راست بات چیت کرنا ہوگی۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ کم جونگ اپنے ملک کے مفاد میں مذاکرات کی میز پر آئیں گے ۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38