وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا سری لنکا کے ہائی کمیشن کا دورہ ، کولمبو حملوں میں جانی نقصان پر تعزیت کااظہار
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج اسلام آباد میں سری لنکا کے ہائی کمیشن گئے اور سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر حملوں میں ہونے والے جانی نقصان پر تعزیت کااظہار کیا۔ وزیر خارجہ نے گھناونے دہشت گرد حملوں کی سخت مذمت کی غمزدہ خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلئے دعا کی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام سری لنکا کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے سری لنکا کو پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا یقین دلایا اور انسداد دہشت گردی کےلئے تمام ممکن مدد فراہم کرنےکی پیشکش کا اعادہ کیا۔