اقوام متحدہ میں پاکستان نے سلامتی کونسل میں مزیدجمہورری ،شفاف اور موثر اصلاحات کیلئے اپنی حمایت کااعادہ کیاہے۔
نیویارک میں سلامتی کونسل میں اصلاحات سے متعلق اقوام متحدہ کے اجلاس میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہاکہ مجوزہ اصلاحات عالمی ادارے میں مستقل اورغیرمستقل رکن ملکوں کی تعداد میں اضافے پرمبنی ہونی چاہئیں۔