اوکاڑہ: نوکریاں نہ ملنے پر معذور افراد کا دھرنا
اوکاڑہ(نامہ نگار)اوکاڑہ نوکریاں نہ ملنے پر درجنوں معذور افراد کا سی ای او ایجوکیشن دفتر کے باہر احتجاجی دھرنا معذور مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھی اور شدد نعرے بازی کررہے تھے مظاہرین نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سی ای او ایجوکیشن اوکاڑہ نے چند ماہ قبل معذور افراد کو ملازمت دینے کا اشتہار شائع کرایا جس پر ہم نے ازتہار کے قواعدوضوابط کے مطابق 3ما قبل ملازمت کے لیئے درخواستیں دیں مظاہرین کا کہنا تھا کہ محکمہ نے تو من پسند افراد کو ملازمتیں دے دیں ہیں یا ملازمتوں کے بارے میں ان کی درخواستوں پر کوئی عملدارآمد نہ کیا گیا ہے ہم معذور بھی اسی معاشرے کا حصہ ہیں ہمیں ملازمتیں نہ دے کر محکمہ نے ہمارے ساتھ سخت زیادتی کی ہے ہم بے روزگا ر ہیں اور ہمارے گھروں میں فاقوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں مظاہرین نے میڈیا کی وساطت سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ مریم خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہماری درخواستوں پر عملدآمد کرآیں ہمیں ملازمتں سی جائیں تاکہ ہم فاقہ کشی سے بچ سکیں مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر ہمارا جائز مطالبہ تسلیم نہ کیا گیا تو ہمارا احتجاج جاری رہے گا اور ہم پنجاب اسمبلی کے باہر اپنے جائز حقوق کے لیئے دھرنادیں گے۔