عوام کو جھوٹے خواب دکھانے والے اپنے صوبوں میں بے نقاب ہوچکے ہیں :وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے سیاسی مخالفین کی پروا کیے بغیرعوام کی فلاح وبہبود کے ایجنڈے کو تیزی سے آگے بڑھایا ، عوام کو جھوٹے خواب دکھانے والے اپنے صوبوں میں بے نقاب ہوچکے ہیں ، ایک پارٹی نے کے پی کے اوردوسری نے سندھ کا بیڑہ غرق کیا ، پنجاب میں عوام کی ترقی اورخوشحالی کیلئے انقلابی پروگرام پر عمل درآمد کیاگیا، جھوٹ بولنے والے اور بدترین کارکردگی دکھانے والے کس منہ سے عوام کے پاس جائیں گے؟شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مخالفین نے الزامات اورگالم گلوچ کی سیاست کی، مسلم لیگ ن نے عوام کی خدمت کے سفر کو آگے بڑھایا،آئندہ بھی عوام کی فلاح کا ایجنڈا جاری و ساری رہے گا۔