سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں فیصل رضا عابدی کی بینچ تبدیل کرنے کی استدعا منظور کرلی۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیصل رضا عابدی کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔فیصل رضا عابدی کے وکیل نے عدالت عظمی سے بینچ تبدیل کرنے کی استدعا کی جو منظور کرلی گئی۔سابق سینیٹر کی جانب سے کیس کو کراچی رجسٹری منتقل کرنے کی بھی استدعا کی گئی جو عدالت نے مسترد کردی۔عدالت عظمی کی جانب سے فیصل رضا عابدی کے کیس کی سماعت کے لیے نئے بینچ کی تشکیل کا فوری طور پر کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024