مسلح شخص کی ہائی کورٹ کے باہر فائرنگ اور گالم گلوچ ،بعد از گرفتار نامعلوم مقام پر منتقل
کوئٹہ(سی پی پی )کوئٹہ میں بلوچستان ہائیکورٹ کے باہر فائرنگ کرنیوالے شخص کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا ،جس کے بعد شدید فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔پولیس کے مطابق بلوچستان ہائی کورٹ کے باہر ایک شخص نے پسٹل سے ہوائی فائرنگ کی جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا، فائرنگ کرنے والا شخص کافی دیر وہیں کھڑا رہا اور غصے میں گالیاں دیتا رہا۔ پولیس نے ایف سی کی مدد سے فائرنگ کرنیوالے ملزم کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔