ہمدرد فائونڈیشن کے تحت روح افزا موجِ تپش مہم کا آغاز
کراچی (کامرس رپورٹر) ہمدرد لیباریٹریز (وقف) پاکستان نے ہمدرد فائونڈیشن پاکستان کے تعاون سے کراچی میں روح افزا موجِ تپش مہم کا آغاز کردیا ہے جو دو ماہ جاری رہے گی۔اس مہم کا مقصد گرمی سے ستائے ہوئے پیاسے لوگوں کو ٹھنڈا روح افزا پلاکر انہیں تازگی و توانائی مہیا کرنا ہے۔ اس مہم کا آغاز سخی حسن چورنگی،نارتھ ناظم آباد، کراچی سے کیا گیا۔ہمدرد لیباریٹریز (وقف) پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر اینڈ سی ای او اسامہ قریشی نے روح افزا مہم کا افتتاح کیا۔ روح افزا برینڈڈ ٹرک کے ذریعے شہر کے مختلف مقامات ، چوراہوں پر پہنچایا جاتا ہے ۔