زواری کلب نے مصباح اکیڈمی کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
ملتان (سپورٹس رپورٹر)زواری کرکٹ کلب نے مصباح کرکٹ اکیڈمی کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا ہے مصباح کرکٹ اکیڈمی نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 146 رنز بنائے راؤ عرفان 66 احمد اللہ 35 اور اسد فیاض نے 20 رنز بنائے زاہد منظور 4 عبدالسلام ‘ شاہد ندیم ڈوگر اور امتیاز اسلم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی زواری کرکٹ کلب نے مطلوبہ ہدف 5 وکٹوں پر مکمل کر لیا امتیاز اسلم 69 اختر زواری 34 اور بابر علی نے 20 رنز بنائے اسد فیاض 2 عبداللہ اور وسیم ظفر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔