یوم مئی پر چوہدری ٹیکسٹائل ملز میں کھیلوں کے مقابلے
ملتان (سپورٹس رپورٹر) عالمی یوم مزدور کے موقع پر چوہدری ٹیکسٹائل ملز میں سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح چیف ایگزیکٹو چوہدری ٹیکسٹائل ملز و سماجی رہنما چوہدری ذوالفقار علی چیف ایگزیکٹو ایم ڈی ٹیکسٹائل ملز میاں محمد شاہد نے کیا اس موقع پر سماجی رہنما مجاہد شیخ محمد ادریس مغل نعیم اقبال نعیم رانا نثار اور چوہدری محمد اشفاق علی بھی موجود تھے اس موقع پر چوہدری ذوالفقار علی نے مزدوروں کے ہمراہ کھیلوں کے مقابلہ میں حصہ لیا۔