ڈیپارٹمنٹل خواتین ٹی 20چیمپئن شپ: پی سی بی الیون اور زرعی بنک فاتح
ملتان( سپورٹس ڈیسک) ڈیپارٹمنٹل خواتین ٹی 20چیمپئن شپ میں پی سی بی الیون نے ہائر ایجوکیشن کمشن کو 14رنز سے اور زرعی بنک نے سٹیٹ بنک کو 8وکٹوں سے شکست دے دی۔پی سی بی الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 ا ور 6 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنزبنائے، ثناء عروج نے سات چوکوں کی مدد 47 رنز، فریحہ محمود نے ایک چھکے اور دو چوکوں کی مدد سے 26 رنز بنائے، مہک امین نے 16 رنز اور اقصی عابد نے 20 رنز دے کر تین، تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیم مطلوبہ ہدف پورا نہ کرسکی بلکہ پوری ٹیم 4۔19 اوورز میں 105 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، نجمہ بی بی نے دو چوکوں کی مدد سے 37 رنز، مریم ظہیر نے چار چوکوں کی مدد سے 19 رنز، فضیلہ اخلاق نے ایک چھکے اور دو چوکوں کی مدد سے 17 رنز بنائے، صبائ نذیر نے 18 رنز دے تین جبکہ ثناء عروج نے 12 رنز اور سہیل نے 21 رنز دے کر دو، دو وکٹیں حاصل کیں، پی سی بی الیون کی ثناء عروج کومین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں سٹیٹ بنک نے مقررہ 20اووروں میں 4وکٹوں پر 106رنز بنائے۔ حفصہ امجد 33اور سدرہ امین نے 27رنز بنائے۔ کپتا ن عالیہ ریاض 17پر ناٹ آؤٹ رہیں۔ زرعی بنک کی ندا ڈار نے 2وکٹ لئے جواب میں زرعی بنک نے 15.5اووروں میں 2وکٹوں پر ہدف حاصل کرلیا۔ جویریہ خان 26پر ناٹ آؤٹ رہیں۔ منیر علی 16ورناہیدہ خان نے 10رنز بنائے۔