آئی پی ایل : دہلی ڈیئر ڈیلولز نے راجستھان رائلز کو ہرا دیا
ملتان (سپورٹس ڈیسک) انڈین پریمیئر لیگ کے 32 ویں میچ میں دہلی ڈیئر ڈیولز نے ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت راجستھان رائلز کو 4 رنز سے شکست دے دی بارش سے متاثرہ میچ میں دہلی نے 17.1 اووروں میں 6 وکٹوں پر 196 رنز بنائے ۔ رشابھ پنت 69 اور شیریاس آئر نے 50 سکور کیا ۔ ڈک ورتھ لوئس کے تحت راجستھان رائلز کو 12 اووروں میں 151 کا ٹارگٹ دیا گیا تاہم 5 وکٹوں پر 146 سکور کر پائی جوز بٹلر نے 67 رنز بنائے۔