میپکو انتظامیہ کی جانب سے بطور سزا دوسرے سرکل میں ملازمین کے تبادلوں کے احکامات پر عملدرآمد نہیں ہو سکا
ملتان (نامہ نگار خصوصی) میپکو انتظامیہ کی جانب سے ملازمین کو بطور سزا دوسرے سرکل میں ملازمین کے تبادلوں کے احکامات پر عملدرآمد نہیں ہو سکا۔ میپکو انتظامیہ کی جانب سے ملتان سرکل سے دوسرے سرکلوں میں 20 سے زائد میٹر ریڈرز، میٹر انسپکٹرز اور لائن سپرنٹنڈنٹس کو بھجوایا گیا تھا لیکن ان احکامات اور تبادلوں پر عملدرآمد نہیں ہو سکا جس سے انتظامیہ کی رٹ ناکام ہو کر رہ گئی ہے۔ میپکو میں افسروں کی گروپ بندی اور سیاسی دبائو سیاسی سفارشوں کی وجہ سے ملازمین کی کارکردگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔