نیب نے گولڈن جوبلی کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی سواں راولپنڈی کا ریکارڈ طلب کرلیا
راولپنڈی ( اپنے سٹاف رپورٹر سے) نیب نے آر ڈی اے سے گولڈن جوبلی کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی سواں راولپنڈی کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا ہے ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ نیب اس معاملے کی انکوائری کررہا ہے جس کیلئے نیب آرڈیننس 1999 ء کے تحت ریکارڈ فراہم کیا جائے آر ڈی اے نے نیب کے خط ملنے پر ریکارڈ کی فراہمی کیلئے اقدامات شروع کردئے ہیں ۔