پانچویں سالانہ اہلحدیث ختم نبوتؐ کانفرنس5مئی کو ہو گی
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز)مرکزی جمعیت اہلحدیث اسلام آباد کے زیر اہتمام پانچویں سالانہ اہلحدیث ختم نبوت کانفرنس ہفتہ 5 مئی بعد نماز مغرب بمقام مرکز اہلحدیث (جامع مسجد تقویۃ الاسلام G-7/3-2 اسلام آباد) منعقد ہو گی ۔حافظ مقصود احمد امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث اسلام آباد کی زیر صدارت منعقد ہو نے والی کانفرنس میں پروفیسرڈاکٹر فضل الٰہی حفظہ اللہ، حافظ فیصل افضل شیخ، حافظ محمد شریف ، محمد عامر صدیقی ، سید سبطین شاہ نقوی ،حافظ ہشام الٰہی ظہیرسمیت دیگر علمائے کرام خطاب کریں گے۔