رواں ہفتے وقفے وقفے سے تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی
اسلام آباد (اے پی پی) رواں ہفتے کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں وقفے وقفے سے تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج (جمعرات) خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ بنوں، ڈی آئی خان ڈویڑن)، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال ڈویژن، فاٹا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ملتان، ڈی جی خان اور بہاولپور ڈویژن میں گرد آلود/تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔ جنوبی پنجاب اور سندھ میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔