عبدالحمید رازی کو سنیئر جنرل منیجر/چیف ایگزیکٹو آفیسرپاکستان ریلوے کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا
اسلام آباد(خبر نگار) وزارتِ ریلوے نے کمرشل اینڈ ٹرانسپورٹیشن کے گریڈ 21کے آفیسر ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک عبدالحمید رازی کو سنیئر جنرل منیجر/چیف ایگزیکٹو آفیسرپاکستان ریلوے کا اضافی چارج بھی دے دیا ہے اور اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیاہے۔ یادرہے کہ یہ پوسٹ سنیئر جنرل منیجرپاکستان ریلویز محمدجاوید انور کی بطور چیئرمین ریلویز تعیناتی کے بعد خالی ہوئی تھی۔