گوجرانوالہ میں ایف آئی اے کے چھاپے، 7 انسانی سمگلر گرفتار
گوجرانوالہ (صباح نیوز)ایف آئی اے نے گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور گجرات میں چھاپے مار کر سات ملزموں کو حراست میں لے لیا ۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی ٹیموں نے سیالکوٹ، گجرات اور گوجرانوالہ میں چھاپے مارتے ہوئے انسانی سمگلنگ میں ملوث سات ملزموں کو گرفتار کرلیا ہے۔ایف آئی اے کے مطابق گرفتار سمگلرز سادہ لوح عوام کو غیرقانونی طور پر بیرون ممالک بھجوانے میں ملوث تھے، گرفتار ملزمان میں عامر، شہباز، اختر، امان، منصب، عرفان اور یاسر شامل ہیں۔ایف آئی اے کے مطابق ملزمان ایف آئی اے کو انسانی سمگلنگ کے مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔