ڈکیتی چوری کی وارداتوں میں شہری لاکھوں کی نقدی و سامان سے محروم
فیروز والا (نامہ نگار) لاہور روڈ کی آبادی تھانہ ایڈویژن کے قریب ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر تاجر اقتدار حسین کو روک کر لوٹ لیا، ڈاکو چار لاکھ روپے کی رقم اور موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ پرائز بانڈ ڈیلر اقتدار حسین شاہ بنک سے رقم نکلوا کر آرہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے اسے روک کر لوٹ کر فرار ہوگئے۔ ڈاکوئوں نے تھانہ ہائوسنگ کالونی کے قریب ویگن سوار مویشیوں کے دو تاجروں کو نشہ آور چیز کھلا کر بے ہوش کرکے لوٹ لیا اور فرار ہوگئے۔ دونوں تاجروں کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال داخل کرا دیا۔ سگیاں چوک کے قریب ڈاکوئوں نے الیاس کو نشہ آور چیز دے کر بے ہوش کرکے لوٹ لیا اور فرار ہوگئے۔ متاثرہ شخص کو ہسپتال داخل کرادیا۔ چوروں نے شمشاد علی کے گھر میں داخل ہوکر ہزاروں کا سامان چوری کرلیا۔ نامعلوم افراد نے مختلف مقامات سے تین موٹر سائیکلیں چوری کرلیں۔