56 کمپنیوں کی تشکیل کیخلاف عدم پیروی پر خارج ہونے والی درخواست کی بحالی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا
لاہور(وقائع نگار خصوصی) 56 کمپنیوں کی تشکیل اور ارکان پنجاب اسمبلی کی شمولیت خلاف عدم پیروی کی بنیاد پر خارج ہونے والی درخواست کی بحالی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا ہے۔اس سلسلے میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کے وکیل کراچی میں مصروفیات کی وجہ سے درخواست کی پیروی کیلئے پیش نہ ہو سکے اور درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دی گئی۔ درخواست میں یہ نشاندہی بھی کی گئی کہ گزشتہ کمپنیوں کی وکیل عاصمہ جہانگیر کے انتقال کی وجہ سے نئے وکیل کے وکالت نامہ بھی داخل ہونے ہیں۔ وکیل نے استدعا کی کہ عدم پیروی کی بنیاد پر خارج ہونے والی درخواست کو بحال کرنے کا حکم دیا جائے۔