فیڈریشن چیمبر اور جی سی سی کے مابین تجارتی مقاصد کیلئے معاہدہ
لاہور( کامرس رپورٹر ) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر اور گوانگژو(Ghangzhou) جنرل چیمبر آف کامرس(جی سی سی) چائنہ کے مابین باہمی تجارت کے فروغ کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے ہیں ۔ایف پی سی سی آئی کی طرف سے ریجنل چیئرمین چوہدری عرفان یوسف اور گوانگژو(Ghangzhou) جنرل چیمبر آف کامرس کی طرف سے جی سی سی کے صدر (Xun Zhenying) نے ( ایم او یو ) پر دستخط کئے ۔پاکستان کے گوانگژو میں کونسل جنرل ڈاکٹر علی احمد آرائیں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے ریجنل چیئرمین چوہدری عرفان یوسف نے کہاکہ مفاہمتی یادداشت ( ایم او یو )سے پاکستان اور چین کے درمیان باہمی تجارت کو بڑھانے میں مدد ملے گئی، دونوں ممالک میں تجارت کی صلاحیت اس سے کہیں زیادہ ہے لہذا نجی شعبے کو باہمی روابط بڑھاکر تجارت کو فروغ دینا چاہیے۔