عراق: امریکی صدر بش پر جوتا پھینکنے والا صحافی منتظر الزیدی پارلیمانی انتخابات میںامیدوار
بغداد(آئی این پی)عراق میں امریکی صدر بش پر جوتا پھینکنے والا صحافی منتظر الزیدیپارلیمانی انتخابات میں حصہ لے رہا ہے۔ دس سال قبل 2008 میں صحافی جو کہ اس وقت ایک مصری ٹی وی نیوز چینل البغدادیہ سے منسلک تھا، اس نے عراقی پر دورے پرآئے امریکی صدر جارج ڈبلیو بش پر عراقی وزیراعظم نورالمالکی کے ساتھ پریس کانفرنس میں اپنے دونوں جوتے دے مارے تھے۔امریکی صدرنے جوتوں کے حملے میں خود کو بچالیاتھا۔ تاہم صحافی کو عراقی وزیراعظم کے محافظوں نے حراست میں لے لیاتھا۔جوتے پھینکتے ہوئے صحافی نے امریکی صدر کو للکارتے ہوئے کہا تھا عراق میں مرنے والوں، یتیموں، بیواؤں کی طرف سے یہ جوتے تمھارے لئیے ہیں۔ مہمان صدر پر جوتا پھینکنے کے جرم میں اسے 9ماہ کی قید سنائی گئی تھی اورتاہم اسے اس کے اچھے کردار اور رویے پر جلد جیل سے رہاکردیاگیاتھا۔منتضر الزیدی 2009میں ملک چھوڑکر چلاگیاتھا اور 2011میں واپس آیاتھا۔ اب وہ ملک کے قانون سازی کے ادارے نمائندگان کی کونسل کے انتخابات میں حصہ لے رہاہے۔ یہ انتخابات 12مئی کوہونگے۔