ہسپتال میں زخمی نوجوان کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کرنے والے لواحقین کے خلاف مقدمہ درج
راولپنڈی ( اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ گنجمنڈی میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں زخمی نوجوان کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کرنے والے لواحقین کے خلاف مقدمہ درج کرادیا گیا علی تصدق نے پولیس کو بتایا کہ زیر علاج غلام ربانی جاں بحق ہوا تو اس کے ورثاء نے ہنگامہ آرائی کی اور ہسپتال میں توڑ پھوڑ کردی پولیس نے زیر دفعات 427 . 353 . 186 ت پ مقدمہ درج کرلیا ۔