سندھ واٹر کمشن کا کراچی میں نالوں پر تجاوزات فوری ہٹانے کا حکم
کراچی (آن لائن) سندھ واٹر کمشن کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ امیر ہانی مسلم نے ریمارکس دیے ہیں کہ نجکاری کے بعد کے الیکٹرک قانون سے بالاتر ہو گیا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ میں واٹر کمشن کی سماعت ہوئی جس میں سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر کے الیکٹرک کی بکھری تاروں کا معاملہ زیرغور آیا۔ کمشن نے نالوں پر قائم تجاوزت بھی فوری طور پر ہٹانے کا حکم دی۔ کمشن نے ہدایت کی کہ کراچی میں 4 بڑے نالوں کی صفائی فوری مکمل کریں، جہاں تجاوزات نہیں ہیں وہاں کے الیکٹرک فوری کیبلز ہٹائے۔ میونسپل کارپوریشن کی ورکشاپ سے فوری قبضہ ختم کرایا جائے۔