سپریم کورٹ: احسن اقبال کیخلاف توہین عدالت درخواست دائر‘ خواجہ آصف سمیت نااہل پارلیمنٹیرینز سے تنخواہیں واپس لینے کی اپیل
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ آف پاکستان میں وزیر داخلہ احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت جبکہ خواجہ آصف سے مراعات اور تنخواہ واپس لینے ، کے الیکٹرک کی نجکاری کیخلاف اورنااہل پالیمنٹرین سے تنخواہوںاور واجبات کی واپسی کے لئے چار متفرق درخواستیں دائر کردی گئی ہے۔ سپریم کورٹ میں شہری سید محمود نقوی کی جانب سے چار متفرق درخواستیں دائر کردی گئی ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ احسن اقبال نے اپنے بیان میں چیف جسٹس کی توہین کی،احسن اقبال کو نااہل قراردیا جائے اور وصول کی گئی تمام مراعات اور تنخواہ واپس لی جائے۔ دوسری درخواست سپریم کورٹ میں کے الیکٹرک کی نجکاری کے خلاف دائرکی گئی ہے۔ درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ کے الیکٹرک کی نجکاری کو ختم کرنا قومی مفاد میں ہے۔ تیسری درخواست میںسپریم کورٹ سے سابق وزیر دفاع خواجہ آصف سے تنخواہ اور مراعات واپس لینے کی استدعا کی گئی ہے۔