بلوچستان ہائیکورٹ کے سامنے مشتبہ شخص کی فائرنگ، ہنگامہ آرائی، خوف وہراس، پولیس نے گرفتار کر لیا
کوئٹہ (بیورو رپورٹ) بلوچستان ہائیکورٹ کے سامنے مشتبہ شخص کی ہوائی فائرنگ، اپنی ہی کن پٹی پر بندوق تان لی ہائیکورٹ سمیت لوگوں کو برا بھلا کہتا رہا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق بدھ کو کوئٹہ کے حالی روڈ پر بلوچستان ہائیکورٹ کے سامنے حاجی گل محمد نامی شخص نے اچانک ہوائی فائرنگ کردی اور اپنی کن پٹی پر بندوق تان کر گالیاں بکتا رہا جس پر علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اور شاہراہ پر ٹریفک معطل ہوگئی پولیس اور ایف سی اہلکاروں نے مشتبہ شخص کو گرفتار کرکے بجلی روڈ تھانہ منتقل کردیا، ذرائع کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ کچلاک میں مقدمہ درج ہے جس پر وہ احتجاج کرنا چاہتا تھا۔