کوئٹہ ، پی ٹی آئی رہنماء میر اسماعیل لہڑی اور خدا بخش لانگو مستعفی، بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کا اعلان
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) رہنما پی ٹی آئی بلوچستان میر اسماعیل لہڑی اور خدا بخش لانگو نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔ دونوں رہنمائوں نے پریس کانفرنس کے دوران بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ میر اسماعیل لہڑی نے کہا کہ تحریک انصاف سے جو امیدیں تھیں وہ پوری نہیں ہوئیں۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے پلیٹ فارم سے لوگوں کے حقوق کی جدوجہد کرینگے۔