پنجاب میں کرپشن کیخلاف ”زیرو ٹالرنس“ کی پالیسی ہے کسی کو رعایت نہیں دینگے : شہبازشریف
لاہور (خصوصی رپورٹر) شہباز شریف سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقاتیں کیں۔ سیاسی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے عوام کی فلاح و بہبود کے ترقیاتی ایجنڈے کو پورا کرنے کے لیے شب و روز محنت کی۔ ترقیاتی ایجنڈا کو پورے پاکستان میں پھیلائیں گے۔ عمران خان کے 11 نکات کے مقابلے میں 11 ہزار ترقیاتی منصوبے پیش کریں گے۔ شہباز شریف نے گرومانگٹ روڈ گلبرگ میں جدید میڈیسن سپلائی ویئر ہاﺅس کا افتتاح کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ ادویات کو سٹور کرنے کا جدید نظام دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے اور اس مقصد کے لیے ڈیجیٹل نظام کا قیام پنجاب حکومت کا انتہائی مستحسن اقدام ہے۔ شہباز شریف نے برڈووڈ روڈ پر جدید بی ایس ایل تھری لیب کا بھی افتتاح کیا۔ شہباز شریف نے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا تفصیلی دورہ کیا۔ شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ جدید نظام دیکھ کر دل باغ باغ ہو گیا ہے۔ ہم نے جو جدید لیبز بنائی ہیں ان کا موازانہ کسی حد تک ترکی اور ایران کی لیبز سے کیا جا سکتا ہے تاہم ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ پورے پاکستان میں نیب کا سورج آب و تاب کے ساتھ چمک رہا ہے تو اچھی بات ہے۔ 2018ءمیں عوام کو اپنے ووٹ کے ذریعے مینڈیٹ کا ایک اور موقع مل رہا ہے۔ ایسی قیادت جو ملک کو اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نکالنے ، بے روزگاری اور غربت کے خاتمے کی صلاحیت رکھتی ہے، عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے انہیں آگے لاسکتے ہیں۔ چودھری نثار میرے دوست ہیں اور وہ پارٹی کے سینئر رہنما ہیں تاہم میری آج خوشی کی وجہ جدید نظام کو دیکھ کر ہے۔ کھچی کینال کا منصوبہ مشرف نے بغیر ٹینڈرنگ اور منصوبہ بندی کے شروع کیا اس منصوبے کی لاگت 20ا رب روپے سے بڑھ کر 90ارب روپے ہو چکی ہے۔ یہ کرپشن کے میگا کیس ہیں۔ آصف زرداری کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیراعلی نے کہا کہ ان کے اربوں روپے کی کرپشن کے کیسز نیب میں پڑے ہیں اس کے علاوہ 6ارب روپے سوئس بنکوں میں پڑے ہیں - اگر قوم کی یہ دولت نہ لوٹی جاتی تو اس سے کئی لیبز اور ہسپتال بن سکتے تھے-نیب اور عدالت عظمی سے میری یہی درخواست ہے کہ وہ اس کا نوٹس لے اور یہ لوٹی ہوئی دولت واپس لا کر قوم کی دعائیں لیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے کسی کے ساتھ رعایت نہیں ہو گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت تمام صوبوں کی یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے۔ سندھ کی ترقی کے لیے پرعزم ہیں۔ سندھ کے سینئر صحافیوں سے گفتگو میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترقی پنجاب ہی نہیں پورے پاکستان کا حق ہے۔ ہم تمام شہروں کی ےکساں ترقی کے وےژن پر ےقےن رکھتے ہےں ۔ کراچی کو اس کا حق ادا کرنے کی کوشش ضرور کرےں گے۔ سندھ کے صحافےوںنے کہا کہ لاہور سمےت پنجاب مےں ترقی قابل تحسےن ہے۔لاہور کی ترقی کے سندھ مےں بہت چرچے ہےں۔ اندرون سندھ کے لوگ تبدےلی چاہتے ہےں۔ سندھ اور کراچی کو شہبازشرےف جےسا لےڈر چاہےے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سے ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے ملاقات کی جس میں عالمی سیاسی صورتحال، امت مسلمہ کو درپیش مسائل اور دو طرفہ تعاون کے امکانات بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شہباز شریف