حلقہ بندیاں سیاسی بنیادوں پر کی گئیں: درخواست، ہائیکورٹ نے الیکشن کمشن سے جواب مانگ لیا
لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے عام انتخابات سے قبل سیاسی حلقہ بندیوں کے خلاف دائردرخواست پر الیکشن کمشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس شاہد کریم نے گوجرانوالہ کے لالہ شکیل الرحمان اور دیگر تین درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ حلقہ بندیوں سے قبل امیدواروں سے اعتراضات لینا اور اور ان کا موقف سننا ضروری ہے۔ عام انتخابات سے قبل جو حلقہ بندیاں کی گئی ہیں وہ سیاسی بنیادوں پر ہیں۔
جواب طلب