کنٹرول لائن پر بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش ہے، پاکستان، بھارت براہ راست مذاکرات کریں: امریکہ
امریکہ نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بڑھتی ہوئی باہمی کشیدگی پر تشویش کا اظہا ر کر تے ہو ئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو براہ راست مذاکرات کر نے چا ہیں ۔کیو نکہ عملی تعاون ہی دونو ں ملکو ں کے مفا د میں ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ایک بیان میں کہا 'ہم پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے لیے براہ راست مذاکرات کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا 'ہمارا ماننا ہے کہ عملی تعاون ہی پاکستان اور بھارت کے مفاد میں ہے'۔خیال رہے کہ بھارت نے دعویٰ کیا تھا پاکستانی فوجیوں نے کشمیر میں گشت کے دوران دو بھارتی فوجیوں کو ہلاک کرنے کے بعد ان کی لاشوں کی بے حرمتی کی تھی۔ سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان کو ان معاملات پر اپنے ردعمل دینے کو کہا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ 'ہم ان رپورٹس کو دیکھ چکے ہیں اور مزید معلومات کے لیے بھارت اور پاکستان کی حکومتوں سے رابطہ کیا جائے گا۔