انگلش پریمیئر لیگ: ریال میڈرڈ نے اٹلاٹیکو میڈرڈ کو 0-3سے شکست دیدی, کرسٹیانو رونالڈو کی شاندار ہیٹرک
انگلش پریمیئر لیگ: ریال میڈرڈ نے اٹلاٹیکو میڈرڈ کو شکست دیدی۔انگلش پریمیئر لیگ میں ریال میڈرڈ نے اٹلاٹیکو میڈرڈ کو صفر کے مقابلے میں تین گولز سے شکست دی۔ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے شاندار ہیٹرک کے ذریعے اپنی ٹیم کو جیت دلائی۔انگلش پریمیئرلیگ میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔ ریال میڈرڈ اور اٹلیٹیکو میڈرڈ کے درمیان جانے والے میچ میں کرسٹیانو رونالڈو کا جادو ایک بار پھر سر چڑھ کر بولا۔ انہوں نے شاندار ہیٹرک کے ذریعے اپنی ٹیم کو زبردست جیت دلائی۔ کرسٹیانو رونالڈو نے چیمپئن شپ میں ساتویں ہیٹرک کر کے میسی کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ ریال میڈرڈ نے یک طرفہ مقابلے میں اٹلیٹیکو میڈرڈ کو تین صفر سے شکست دے دی۔ میچ کے دوران ریال میڈرڈ کی ٹیم کھیل پر چھائی رہی۔ فاتح ٹیم نے میچ کا پہلا گول کھیل کے دسویں منٹ میں کیا۔ تہترویں منٹ میں رونالڈو نے ایک بار پھر گیند کو جال میں پھینک دیا جبکہ چھیاسی ویں منٹ میں اسٹار فٹبالر نے حریف کے دفاع کو توڑتے ہوئے تیسرا گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح کو یقینی بنا دیا۔