بنگلہ دیش میں کلب میچ کے دوران خراب امپائرنگ کے خلاف احتجاجا جان بوجھ کر رنز دینے والے دو کرکٹرز پر 10سال کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔اپریل میں ڈھاکا سیکنڈ ڈویژن کرکٹ لیگ میں ایگڑیوم اور لال ماٹیا کے درمیان میچ میں امپائر کے جانبدارانہ فیصلے کے خلاف احتجاجا باولر سجن محمود نے بدترین کارکردگی کے نئے ریکارڈز بناتے ہوئے صرف چار قانونی گیندوں پر 92رنز دینے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔لال ماٹیا کے سیکریٹری عدنان رحمان دیپون نے بتایا تھا کہ یہ معاملہ ٹاس کے موقع پر شروع ہوا۔ میرے کپتان کو سکا دیکھنے کی اجازت نہیں دی گئی اورجیسے کہ ہمیں توقع تھی، حریف ٹیم نے امپائر کی جانبداری کا فائدہ اٹھا کر ہمیں پہلے بیٹنگ کیلئے بھیج دیا۔لال ماٹیا کے باولر نے 32گیندوں کا اوور کرایا جب کہ ان کی 44لیگل گیندوں پر بھی حریف بیٹسمینوں نے 12 رنز بنائے اور صرف چار قانونی گیندوں پر 92رنز دیتے ہوئے ایگزیوم کو دس وکٹوں سے جتوا دیا۔باولر سجون محمود نے 15نوبال اور 13وائڈ گیندیں کیں جس میں باونڈریز سمیت 65رنز بنے جبکہ ان کی چار قانونی گیندوں پر 12رنز اسکور ہوئے۔اس سے قبل فیئر فائٹرز اسپورٹنگ کلب کے باولر تسنیم حسن نے امپائرنگ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے صرف سات قانونی گیندوں پر 69رنز دے دیے تھے۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر جلال یونس نے کہا کہ ان واقعات نے ہماری کرکٹ کی ساکھ خراب کی ہے اور ہم نے انتہائی اشد ضرورت پڑنے پر یہ سخت قدم اٹھایا ہے۔ان دونوں کلبوں پر بھی غیرمعینہ مدت تک کیلئے پابندی عائد کر دی گئی ہے اور دونوں ٹیموں کے کپتان، منیجرز اور کوچ کو بھی پانچ پانچ سال پابندی کی سزا دی گئی ہے۔بنگلہ دیش کرکٹ کی ڈسپلنری کمیٹی کے سربراہ شیخ سہیل نے کہا کہ تحقیقات سے ثابت ہوا کہ انہوں نے جان بوجھ کر بنگلہ دیش کرکٹ کی ساکھ خراب کرنے کی کوشش کی اور کوئی بھی باولر اپنی ٹیم مینجمنٹ کی رضامندی کے بغیر ایسا نہیں کر سکتا۔واضح رہے کہ اب بولر کو دس برس کےلئےکھیل سے باہر کرنے کے ساتھ ٹیم کے کپتان، منیجر اور کوچ پر بھی پانچ برس کی پابندی عائد کردی گئی ہے، کلب پر بھی ہمیشہ کیلیے پابندی لگا دی گئی اورامپائرز پر صرف 6 ماہ کی پابندی عائد ہوئی۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024