آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت کئی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان
اسلام آباد ،رالپنڈی اور لاہور میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ گرمی کی شدت میں بھی کمی واقع ہوگئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت کئی علاقوں میں تیز ہواوں کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ملک کے زیادہ تر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔منگل کے روز اکثر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے تاہم شام کے وقت لاہور سمیت کئی شہروں میں آسمان پر چھائے بادلوں نے پارہ قدرے گرا دیا۔لاہور کو بادلوں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا،منگل کو تیز ہوائیں بھی چل پڑیں ۔آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور ، گوجرانوالہ ، راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت کئی علاقوں میں تیز ہواوں کے ساتھ ہلکی بارش ہوگی ۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں گرمی کی شدت کم رہے گی اور درجہ حرارت 34 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔