ماریہ طورپاکی وزیر کو مبارکباد
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کی ماریہ طورپاکی وزیر انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی ویمن اینڈ سپورٹس کمیشن میں شامل کیے جانے پرلیفٹیننٹ جنرل (ر) سید عارف حسن اور خالد محمود نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماریہ طورپاکی کے آئی او سی سپورٹس کمیشن میں شامل ہونے پر پوری پاکستانی قوم کا سرفخر سے بلند ہوا ہے۔
ہم توقع کرتے ہیں کہ وہ پاکستانی اتھلیٹ کے لیے رول ماڈل ہونگے۔