سپورٹس بورڈ نے فنڈز نہےں دئےے، قومی والی بال ٹیم کا دورہ ایران منسوخ
اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے فنڈز کی عدم فراہمی پر قومی والی بال ٹیم کا دورہ ایران منسوخ کر دیا گیا، قومی والی بال ٹیم نے اسلامک گیمز کی تیاریوں کیلئے ایران کیخلاف 5میچوں کی سیریز کھیلنی تھی ۔تفصیلات کے مطابق قومی والی بال ٹیم کا دورہ ایران فنڈز نہ ہونے پر منسوخ کر دیا گیا، دورہ پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے گرانٹ جاری نہ ہونے پر منسوخ کیا گیا۔قومی والی بال ٹیم نے اسلامک گیمز کی تیاریوں کیلئے ایران کیخلاف 5میچوں کی سیریز کھیلنی تھی۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کے روئیے پر کھلاڑیوں نے سخت مایوسی کا اظہار کیا، شیڈول کے مطابق قومی والی بال ٹیم نے گزشتہ روز ایران روانہ ہونا تھا۔