یونس خان زیادہ کیچز تھامنے والوں کی فہرست میں 12 ویں نمبر پر آ گئے
لاہور (اے پی پی) قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز مصباح الحق ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنی آخری ٹیسٹ سیریز کے دوران کرکٹ کے ریکارڈ قائم کرتے جارہے ہیں ۔یونس خان زیادہ کیچز تھامنے والوں کی فہرست میں 12 ویں نمبر پر آگئے ۔یونس خان نے برج ٹاو¿ن ٹیسٹ میں روسٹن چیس کو میدان بدر کرنے میں محمد عامر کی معاونت کرتے ہوئے کیریئر کا 136واں کیچ تھاما، اس طرح وہ اس معاملے میں سابق بھارتی بیٹسمین وینکٹ لکشمن سے آگے نکل گئے، سب سے زیادہ 210کیچز کا ریکارڈ راہول ڈریوڈ نے قائم کررکھا ہے، سری لنکا کے سابق اسٹار مہیلا جے وردنے(205) دوسرے اور سابق جنوبی افریقی آل راو¿نڈر جیک کیلس(200) تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔