امریکی کرکٹ ایسوسی ایشن کی رکنیت خطرے میں
دبئی (سپورٹس ڈےسک )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے امریکا میں کرکٹ کے فروغ میں ناکامی پر امریکی کرکٹ ایسوسی ایشن کی رکنیت ختم کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔آئی سی سی بورڈ کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کی مکمل کونسل جون میں ہونے والے اجلاس میں امریکن کرکٹ ایسوسی ایشن کی رکنیت ختم کرنے پر غور کرے گا کیونکہ آرگنائزیشن ملک میں کرکٹ کو پھیلانے کی کوششیں کرنے میں ناکام رہی۔یاد رہے کہ 2015 میں بھی وقت طور پر امریکی کی رکنیت معطل کر دی گئی تھی اور یہ 12 سال کے عرصے میں تیسرا موقع تھا کہ انہیں معطل کیا گیا تھا۔آئی سی سی چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈس نے کہا کہ کافی عرصے کی محنت اور وسائل لگانے کے باوجود امریکی کرکٹ ایسوسی ایشن کے عدم تعاون کے سبب ایسا محسوس ہوتا ہے کہ امریکا میں کرکٹ کا فروغ ممکن نہیں۔
آئی سی س چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ امریکی کرکٹ حکام کی جانب سے کھیل کو مستقل نظر انداز کیے جانے اور دیگر انتظامی وجوہات کے سبب کھیل کی عالمی گورننگ باڈی نے یہ سخت فیصلہ کیا ہے۔