امریکی ماہرین نے تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے گنٹھیا کا علاج دریافت کرلیا
نیویارک (نیٹ نیوز) تھری ڈی پرنٹر استعمال کرتے ہوئے ایک ایسا ہلکا پھلکا، لچک دار اور مضبوط مادّہ تیار کرلیا ہے ،جو گنٹھیا کے علاج میں مدد دے سکتا ہے۔جوڑوں میں ایک خاص طرح کی چکنی اور لچک دار”کرکری ہڈی“ (کارٹی لیج) موجود ہوتی ہے، جس کی وجہ سے 2 مختلف ہڈیاں آسانی سے جوڑوں پر ایک دوسرے کے ساتھ حرکت کرسکتی ہیں۔