بڑے برے پھنسے....!
آگرہ (نیوز ڈیسک) آگرہ کی نرسری میں گزشتہ روز 5 فٹ لمبا زہریلا ترین ”ریٹل سانپ“ نکل آیا اور شکار یعنی چوہوں کو پکڑنے کی کوشش میں پلاسٹک کی جالی والی بوری میں خود کوپھنسا لیا۔ کئی گھنٹوں سے پھنسا یہ سانپ مرنے کے قریب تھا کہ اس کی پھنکار نرسری کے عملے نے سن لی اور محکمہ وائلڈ لائف کے عملے کو بلا لیا جنہوں نے آکر اس کی جان کی جان بوری سے چھڑائی اور اسے جنگل میں چھوڑ دیا۔