پاکستان اور فرانس باہمی تجارت کو تیزی سے بڑھا رہے ہیں، سفیر معین الحق کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے وفد کو بریفنگ
پیرس (صاحبزادہ عتیق سے) نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (NDU) کے 20 رکنی وفد نے سفارت خانہ پاکستان پیرس کا دورہ کیا۔ معین الحق نے انہیں پاکستان فرانس کے درمیان باہمی تعلقات کے بارے میں بریفنگ دی۔ سفیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور فرانس کے درمیان گرم جوش اور مضبوط باہمی تعلقات ہیں اور دونوں ممالک عالمی امن اور سلامتی کے معاملات پر مل کر کام کر رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط میں بتدریج تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔دونوں ممالک کے درمیان اعلی سطحی وفود کے تبادلے جن میں پارلیمانی وفود، نجی شعبوں کے وفود کے تبادلوں اور ان کے ذریعے باہمی سرمایہ کاری، تعلیم اور ثقافت کے میدان میں موجودہ تعاون کو مزیدبہتر بنانے کیلئے بھی کام کر رہیں ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے اور سال 2016 میں 2015کے مقابلے میں 16 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ثقافتی اور سماجی اقدار کو متعارف کروانے کیلئے ایک پروگرام جس کا عنوان ”سلیبریٹنگ پاکستان“ ہے کو متعارف کروایا ہے۔