ہائر ایجوکیشن کمیشن نے بین الاقوامی گلوبل گڈگورننس ایوارڈ جیت لیا
اسلام آباد(نامہ نگار) اعلیٰ تعلےمی کمےشن پاکستان نے بےن الاقوامی ادارے کےمبرج آئی اےف اےنلےٹککا کاگلوبل گُڈ گورننس اےوارڈ ( تھری جی اےوراڈ)جےت لےا ہے، اےچ ای سی کے مطابق اس سلسلے مےں کےمبرجآئی اےف اےنلےٹکا نے دبئی مےں اےک تقرےب کا انعقاد کےا ،کےمبرج آئی اےف اےنلےٹکا جو کہ اےک بےن الاقوامی ادارہ ہے کی جانب سے تھری جی اےوارڈ حکومتی اداروں، کاروباری کمپنےوں اور غےر حکومتی اداروں کواُن کی گُڈ گورننس ، شفافےت اور ذمہ دارانہ کردار کے اعتراف مےں دےا جاتا ہے۔ ےہ اےوارڈ گورننس و سےاست، کاروباری سےکٹر، اورمعاشرتی سےکٹر کے شعبہ جات کے لئے مختص ہے جس کی نامزدگی اور اعلان انتخابی کمےٹی کے نظرثانی کے بعد کےا جاتا ہے۔ کمےٹی مےں ممتاز حکومتی، تعلےمی اور کاروباری شعبے سے منسلک اشخاص شامل ہےں۔ تھری جی اےوارڈز تھری جی مےتھڈولوجی پر مبنی ہےںجس مےں اےک اسکور کارڈ کے ذرےعے شفافےت، معاشرتی ذمہ داری،اور انووےشن جےسے پانچ ستونوں کو جانچا جاتا ہے۔ اےچ ای سی پاکستان کی اعلٰی تعلےم کے فروغ کے لئے خدمات اورکامےابےوں کو تسلےم کرتے ہوئے تھری جی اےوارڈ کے لئے نامزد کےا گےا۔ کےمبرج آئی اےف اےنلےٹکا نے اےچ ای سی کے وژن 2025اور اےچ ای سی کے معےاری تعلےم کی تروےج سے متعلق مجموعی اہداف جو کہ علم پر مبنی معےشت بنانے مرکوز ہےں پر بھی نظر ڈالی ۔