فضائیہ ہاو¿سنگ سکیم کراچی کے زیراہتمام فضائیہ بنگلوز کی قرعہ اندازی کی تقریب
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)فضائیہ ہاﺅسنگ اسکیم ، کراچی کے زیر اہتمام فضائیہ بنگلوز کی قرعہ اندازی کی شاندار تقریب یکم مئی 2017ءکو پی اے ایف میوزیم، شارع فیصل ، کراچی میں منعقد ہوئی۔ ایئر مارشل سلمان احسن بخاری، ایئر آفیسر کمانڈنگ سدرن ایئر کمانڈ پی اے ایف، اس موقع پر مہمانِ خصوصی تھے۔ انتہائی منظم انداز میں منعقدہ اس تقریب میں کم و بیش چھ ہزار مہمانوں کی بھاری تعداد نے .شرکت کی جن میں خاص طور پر پی اے ایف بیس کمانڈرز، شہداءکے اہل خانہ، پی اے ایف کے ریٹائرڈ اور حاضر سروس اہلکار، اہم شخصیات، کاروباری حضرات، میڈیا کے نمائندگان اور فضائیہ ہاﺅسنگ اسکیم، کراچی کے رجسٹرڈ ممبرز شامل تھے۔ کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے بعد تقریب کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی نے فضائیہ بنگلوز کی تقریب قرعہ اندازی میں اپنی شرکت پر دلی مسرت کا اظہار کیا اور قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے افراد کو مبارک باد دی۔ انھوں نے یقین دہانی کرائی کہ فضائیہ بنگلوز کی تعمیر انشاءاللہ مقررہ وقت میں مکمل ہوگی اور پی اے ایف کے اہلکاروںکے شانہ بشانہ ہمارے سویلین بھائیوں کو بھی اعلیٰ ترین معیار کی رہائش حاصل ہوگی۔