خواجہ علاﺅ الدین علی احمد صابرؒ کے سالانہ عرس میں شرکت کے خواہشمند پاکستانیوں سے درخواستیں طلب
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی )وزارت مذہبی امور نے حضرت خواجہ علاﺅ الدین علی احمد صابرؒ کے سالانہ عرس میں شرکت کے خواہشمند پاکستانیوںسے 5 مئی 2017ءتک درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ عرس کی تقریبات 30نومبر تا 07 دسمبر 2017ءکلیار شریف، بھارت میں منعقد ہوں گی۔ عرس میں شرکت کے خواہشمند پاکستانی زائرین سے 05 مئی 2017ءتک وزارتِ مذہبی امور نے اپنے مقررہ نئے فارم پر درخواستیں طلب کی ہیں۔ 200 پاکستانی زائرین عرس میں شرکت کیلئے روانہ ہوں گے۔ اگر درخواستیں اس تعداد سے زیادہ وصول ہوئیں تو26مئی ، 2017ءکودِن 11بجے وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی میں قرعہ اندازی کے ذریعے 200زائرین کا چناﺅ کیا جائے گا۔عرس سے متعلق دیگر ہدایات اور درخواست فارم وزارت کی ویب سائٹ www.hajjinfo.orgاور www.mora.gov.pkپر موجود ہیں۔ پرانے فارموں پر کوئی بھی درخواست قابل ِ قبول نہیں ہو گی۔