کشمیر میں 2 بھارتی فوجیوں کی نعشوں کو مبینہ مسخ کرنے کا واقعہ‘ٹوئیٹر پر ’’مودی بھارت کے کمزور ترین وزیراعظم‘‘ کا ہیش ٹیگ ٹرول کر گیا: بی بی سی
اسلام آباد (بی بی سی) مقبوضہ کشمیر میں دو بھارتی فوجیوں کی مبینہ مسخ شدہ نعشیں برآمد ہونے کے بعد انتہا پسند حلقوں کی طرف سے بھارتی حکومت پر سخت جوابی کارروائی کے لیے زور ڈالا جا رہا ہے سوشل میڈیا پر منگل کی صبح سے ہی وزیر اعظم نریندر مودی کو 'انڈیا کے آج تک کے سب سے کمزور وزیر اعظم' کے نام کا ہیش ٹیگ گشت کر رہا ہے۔لوگ اس ہیش ٹیگ کے ساتھ بھارتی فوجیوں کی نعشوں کے ساتھ کی جانے والی مبینہ بدسلوکیوں پر اپنے غصے کا اظہار کر رہے ہیں ایک دوسرے صارف سنیل باروپل نے نریندر مودی کا ہندوستان کی سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی سے مقابلہ کرتے ہوئے لکھا: 'بیشک مودی نے بھارت کی ترقی کے لیے پالیسیاں بنائیں، لیکن قومی سلامتی کے محاذ پر اندرا گاندھی بہتر تھیں ایک صارف شوم نے ٹویٹ کیا: 'وزیر اعظم صرف ہوائی قلعہ بنا رہے ہیں مودی ایک کمزور وزیر اعظم ہیں اور بھارت کے لیے شرم کا باعث ہیںدریں اثنا بھارت کی جانب سے ماضی میں کی جانے والی مبینہ 'سرجیکل سٹرائیک' کے حوالے سے لوگ منقسم نظر آئے انشومان ڈانڈا نے لکھا: 'ہمارے شہیدوں کی نعشوں کی بے حرمتی کی جا رہی اور ہے ہم اب بھی سرجیکل سٹرائیکس کا راگ الاپ رہے ہیں۔ ایک صارف نے بی جے پی رہنما ششما سوراج کے 6 اگست سنہ 2013 کے ایک ٹویٹ کے ساتھ لکھا: 'کیا آپ اسے پھر سے ٹویٹ کر سکتی ہیں کیونکہ یہ آج بھی بہت ہی موزوں ہے اس ٹویٹ میں سشما سوراج نے پانچ انڈین نوجوانوں کی ہلاکت پر اس وقت کی مرکزی حکومت کو کمزور اور فیصلہ کرنے میں نااہل قرار دیا تھا۔