لندن: دہشت گردوں کیلئے آن لائن لائبریری بنانے والے داعش کے رکن کو 8 برس قید
لندن (اے ایف پی) دہشت گردوں کیلئے آن لائن لائبریری تیار کرنے والے داعش کے ایک دہشت گرد سماٹا کو عدالت نے 8 برس قید کا حکم سنایا ہے۔ ملزم کو ایف بی آئی کی اطلاع پر گرفتار کیا گیا تھا۔ اس نے عدالت میں دہشت گردی کے 5 جرائم کا اعتراف کیا تھا۔