20 دینی جماعتوں کا حافظ سعید کی نظربندی میں توسیع پر احتجاج
لاہور (سپیشل رپورٹر) ملک کی 20 ویں دینی و ساسی جماعتوں کے رہنماوں علامہ محمد ممتاز اعوان حافظ حسین احمد، حافظ زبیر احمد ظہیر علامہ شعیب الرحمان پیر جمشید نورانی مولانا امیر حمزہ حکیم ماجد جاوید حافظ عمر فاروق شیخ محمد نعیم بادشاہ مولانا محمد حنیف حقانی علامہ وقار حیدر نقوی پیر سلمان منیر علامہ اصغر چشتی عمر ممتاز اعوان میاں محمد اویس ڈاکٹر شاہد نصیر مولانا محمد زبیر ورک مصطفائی میاں اشرف عاصمی ایڈووکیٹ مولانا سید چراغ الدین شاہ اور علی عمران شاہین نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں جماعت الدعوة کے امیر حافظ محمد سعید اور ان کے ساتھیوں کو چھ ماہ کیلئے نظر بند کرنے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی ایماءپر حافظ سعید کی نظر بندی نہ صرف انتہائی قابل مذمت ہے بلکہ ملکی آزادی و خود مختاری پر بھی سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا حافظ سعید پر ایک بھی مقدمہ نہیں عدالت عظمیٰ غیر قانونی نظربندی کا از خود نوٹس لیں ۔