مولانا عبدالستار خان نیازی حریت فکر کے علمبردار تھے: علامہ ریاض
لاہور ( سپیشل رپورٹر) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ مولانا عبد الستار خان نیازی کا تحریک پاکستان میں کردار تاریخ کا روشن باب ہے۔ مولانا نیازی حریت فکر کے علمبردار تھے ۔ وہ زندگی بھر انقلاب نظام مصطفی کیلئے جدجہد کرتے رہے۔ مولانا نیازی تحریک ختم نبوت کے ہیرو تھے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک پاکستان کے عظیم رہنما مولانا عبد الستار خان نیازی کی 16ویں برسی کے موقع پر ادارہ تعلیما ت اسلامیہ میں قر آن خوانی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا کہ مولانا نیازی کا کردار و عمل ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔مولانا نیازی زندگی کی آخری سانس تک اسلام اور پاکستان کی خدمت کیلئے سرگرم عمل رہے۔