2018تک علاقہ کے تمام مسائل حل کرائیں گے:افضل کھوکھر
رائے ونڈ(نامہ نگار) ایم این اے ملک افضل کھوکھر نے اپنے دفتر میں حلقہ سے آئے ہوئے عوام کے مسائل سن کر موقع پر اپنے پرسنل اسسٹنٹ محمود صدیق کو ان کے فوری حل کے احکامات جاری کئے،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ شہباز شریف نے ہمیشہ مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے مجھے سب سے زیادہ ترقیاتی فنڈز دئےے ہیں ، اس وقت بھی پورے حلقہ کی پسماندہ اور شہری آبادیوں میں سوئی گیس کی فراہمی سمیت پی سی سی گلیاں، سولنگ،بجلی،واٹر سپلائی، سیوریج اور تمام دیرینہ مسائل کے فوری حل کیلئے میرے پاس کروڑوں کا فنڈز موجود ہے ،جو باری باری پورے حلقہ میں لگایا جائے گا، انشااللہ سال 2018ءتک پورے حلقہ میں عوام کو کوئی مسئلہ درپیش نہیں رہے گا۔