چودھری گلزار گجر کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ
رائے ونڈ (نامہ نگار) ایم پی اے چودھری گلزار گجر نے اپنے چیف کوآرڈی نیٹر چودھری جاوید اقبال گجر،اسسٹنٹ کمشنر رائے ونڈ علی اکبر بھنڈر اور چیئرمین یوسی رائے ونڈ 272داﺅد خاں کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا ،انہوں نے مریضوں سے ہسپتال کی طرف سے ملنے والی طبی سہولیات کی فراہمی بارے سوالات کئے،مریضوں نے بتایا کہ ہسپتال کو فراہم کی گئی واحد ایمبولینس 1122کے استعمال میں رہتی ہے اور جب بھی ایمرجنسی کی شکل میں اس کی ضرورت پڑتی ہے تو وہ ہسپتال کے پاس دستیاب نہیں ہوتی ،ایم ایس ہسپتال ڈاکٹر عامر مفتی نے اس بات کی تصدیق کی۔