چکری روڈپر مسافر وےگن مےں آگ لگنے سے کمسن بچی سمیت دو افراد جھلس کر جاں بحق
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ چونترہ کے علاقے چکری روڈپرچہان کے قرےب مےں مسافر وےگن مےں شارٹ سرکٹ سے ہولناک آتشزدگی مےں کمسن بچی سمیت دو افراد جھلسکرجاں بحق ہوگئے جبکہ 5 افراد بری طرح جھلس گئے جنہےں فوری طبی امداد کےلئے رےسکےو1122 نے راول برن سےنٹر ہولی فےملی ہسپتال منتقل کردےا ہائی اےس وےن چکری گاﺅں سے چونگی نمبر22 راولپنڈی آرہی تھی چہان کے قرےب وےن مےں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے دو سالہ بچی علےشا اور40 سالہ محمد رفےق جاں بحق ہوگئے جبکہ اس حادثہ مےں 50 سالہ اورنگزےب 90 فےصد ، وےن ڈرائےور45 سالہ فضل الحق 30 فےصد ، 30 سالہ آفتاب 10 فےصد ، 35 سالہ محمد شبےر 80 فےصد اور 45 سالہ لال بی بی پانچ فےصد جھلس گئے ڈی اےس پی صدر سرکل سلےم خٹک جائے وقوعہ پہنچے اور جلنے والی ہائی اےس وےن کا تفصےلی مشاہدہ کےاابتدائی طور پر وےن مےں آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی گئی ہے اس آتشزدگی مےں وےن مےں نصب سی اےن جی سلنڈر محفوظ رہا جبکہ وےن سے مسافروں کو نکالنے کی کوشش کی گئی لےکن آگنے تےزی سے وےگن کو ڈھانچے مےں بدل ڈالا پولےس نے جائے وقوعہ کی تصاوےر بھی بنا لےں تاکہ تفتےش کے عمل کو تےزی سے نمٹاےا جا سکے ۔